پتہ نہیں کیوں لیکن
کبھی کبھی انسان کا دل یہ چاہتا ہے
کہ ہماری بات بن کہے کوئی سُن لے
لیکن کوئی نہیں سنتا
کبھی لگتا ہے کہ کوئی ہو ایسا
لائف کیسی گزر رہی ہے
ہم کس وقت کیا محسوس کر رہے ہیں
ہم کیوں اُداس ہیں
یا آج خوش کیوں ہیں
کوئی ایسا جسے ہم ہر بات بتا سکیں
بلا جھجک اور خوف کے
اور وہ سمجھے بھی اور ساتھ بھی دے
لیکن ایسا نہیں ہوتا
ہمیں بہت ساری ان کہی باتیں اپنی خواہشوں کے ساتھ ہی
دفن کرنی پڑتی ہیں